Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ڈاکٹر فرقان کی موت، انکوائری رپورٹ تیار

شائع 06 مئ 2020 05:04pm

کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ تیار کرلی گئی۔  کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی،ڈاکٹر فرقان کو بروقت طبی امداد نہیں دی گئی۔ 

محکمہ صحت سندھ نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی،رپورٹ میں سول اسپتال کے ڈاکٹر جگدیش ذمہ دار قراردے دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتےہیں ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری مکمل ہوگئی۔ اب سزائیں دینے کا عمل شروع ہوگا۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مراد علی شاہ نے شہریوں سے علامات ظاہر ہونے پر بلاخوف و خطر فوری ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کرائیں، خوف زدہ نہ ہوں کہ لوگ ملنا چھوڑی دیں گےیا حکومت زبردستی آپکو کسی آئسولیشن سینٹر میں بند کردے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتا ہیں کہ اگر آپ گھروں پر رہ سکتے ہونگے تو ہم آپکو گھروں پر ہی رکھیں گے

 وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے موت کی تحقیقات  کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکی انکوائری ہم نے کرلی ہے، ذمہ داروں کو شوکاز کرنے  اور سزا دینے کی ہدایات دے دی ہیں، اور یہ پراسس شروع ہوچکا ہے۔

 مراد علی شاہ نے کورونا سے تحفظ کی خاطر ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔